بانڈی پورہ// آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے جشن کے موقع پر زونل فزیکل ایجوکیشن محکمہ بانڈی پورہ نے اتوار کو میراتھن’ ریس‘ کا اہتمام کیا۔ ریس کو یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر غلام قادر بٹ نے زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر صفورا اختر کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ ریس بس اسٹینڈ سملر سے شروع ہوئی اور مڈل اسکول میرپورہ ارین بانڈی پورہ میں جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریس میں بلاک بانڈی پورہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا ء نے حصہ لیا۔طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ انہوں نے مختلف گائوں سے گزرتے ہوئے اتحاد اور قوم کی تعمیر کے نعرے بلند کئے۔اس ریس کا انعقاد ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصہ کے تحت کیا گیا تھا ۔اس دوران وہاں اسپورٹس ٹیچر تنویر احمد نے روزمرہ کی زندگی میں کھیلوں کی اہمیت اور پر روشنی ڈالی، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کھیلوں سے دماغ اور جسم مضبوط رہتا ہے۔ریس میں حصہ لینے والے طبقہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گے ۔
آزادی کا امرت مہوتسو | محکمہ تعلیم نے ارین بانڈی پورہ میں ریس کا اہتمام کیا
