آزادی کا امرت مہا اتسو

 تھنہ منڈی ،// ٹریفک پولیس کی جانب سے دہلی پبلک اسکول راجوری میں شہری ایکشن پروگرام (سی اے پی) کے زیراہتمام "آزادی کا امرت مہا اتسو" پروگرام میں ’ ہندوستانی آزادی کی جدوجہد‘ عنوان کے تحت ایک مباحثہ مقابلہ کا اہتمام کیا جس میں دہلی پبلک سکول راجوری کے 50 طلباء نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں 12ویں جماعت کی طالبہ سوہانی شرما کو پہلی ، دسویں جماعت کی ایرا چندن کو دوسری جبکہ دسویں جماعت کی سنینا راتھر کو تیسری پوزیشن کیلئے فاتح قرار دیا گیا۔مقابلے میں اول ،دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے فاتحین کو ٹرافیوں اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں دیگر تمام طلباء کو بھی تحائف سے نوازا گیا۔ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک آفتاب حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کے کردار کی تعریف کی اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انھوں نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت نے خاص طور پر طلباء کے لئے مختلف سکیمیں شروع کی ہیں جن میں سوک ایکشن پروگرام (CAP) بھی شامل ہے۔ انھوں نے مباحثے کی شاندار کامیابی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنے والے تمام بچوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر شری دیپک کمار پرنسپل دہلی پبلک سکول راجوری، ڈی ٹی آئی راجوری اعجاز پرویز اور ایس او ٹریفک راجوری سکھدیو سنگھ کے علاوہ پولیس انتظامیہ اور محکمہ تعلیم سے وابستہ کئی معززین بھی موجود رہے۔