آزادی کا امرت مہا اتسو

سرینگر//آزادی کا امرت مہا اتسو کی ملک بھر میں جاری پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ، پلوامہ پولیس نے پلوامہ میں صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوہدری،ایس پی پلوامہ اشیش مشرا ، اے ایس پی پلوامہ تنویر احمد ،ڈی ایس پی ڈی اے آر پلوامہ قاضی شمس المظفر، ایس ڈی پی او لیتر ، ایس ڈی پی او کاکہ پورہ اور ضلع پولیس کے دیگر افسران نے اس مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔اس دوران  سڑکوں ، سائیڈ وے اور فٹ پاتھوں، چھوٹی نالیوں کو جراثیم کش ادویات استعمال کرتے ہوئے درسو پلوامہ سے مین چوک راجپورہ تک صاف کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف سکولوں کے بیرونی دروازوں (گیٹ)کو پینٹ کیا گیا اور مذکورہ سکولوں کے کمپاؤنڈ بھی صاف کئے گئے۔ سینٹرل بوائز ہائی سکول پلوامہ کی باؤنڈری وال کو بھی صاف کیا گیا۔اس طرح کے پروگرام پر علاقے کے عوام نے پولیس کی کوششوں کو سراہا ۔