Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

آزادی مانگنے والے پاکستان جائیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 1, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی موقعہ پرست جماعتیں: گورنر ستیہ پال ملک

 
جموں// علیٰحدگی پسندوں، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور دہلی کی سابق مرکزی حکومتوں کو وادی کے موجودہ حالات کیلئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند، نوجوانوں کو یہ جانتے ہوئے بھی بندوق اٹھانے کی ترغیب دے رہے ہیں، کہ اس سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں لگے گا۔ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو موقعہ پرست قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی کی بر سر اقتدار رہ چکی کچھ سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کو صحیح ڈھنگ سے ہینڈل نہیں کر پائیں اور اس پیچیدہ مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے بجائے سازشوں میں مصروف رہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسندوں،کچھ علمائے دین اور چند لیڈروں کی طرف سے آزادی کی فرضی لہر پیدا کی جا رہی ہے جو کبھی ممکن نہ ہو سکے گی۔گورنر نے کہا’’کشمیر میں کچھ لوگ آزادی کا خواب بیچ رہے ہیں، میں جاننا چاہتا ہوں وہ کس قسم کی آزادی چاہتے ہیں ، میں گمراہ نوجوانوں اور ان کے نام نہاد لیڈروں کو بتادوں کہ اگر وہ سوچتے ہیں کہ کشمیر پاکستان میں چلا جائے گا تو وہ غلطی پر ہیں ، یہ کبھی نہیں ہوگا، اگر آزادی ہی ان کی خواہش ہے تو وہ پاکستان جا سکتے ہیں‘‘۔ گورنرنے دعویٰ کیا کہ مودی سرکار مزاحمتی قیادت سمیت کشمیری عوام کے تمام معاملات حل کرنے کو تیار ہے ، لیکن یہ سب آئین ہند کے دائرہ کے اندر ہی ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا’نریندر مودی کی حکومت کو کشمیر اور جموں کی عوام کا پورا خیال ہے ، انہیں کشمیریوں کے ساتھ محبت ہے، 2014کے سیلاب کے دوران کشمیر کو ہر ممکن امداد فراہم کی گئی، ہندوستانی فوج نے لوگوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر سیلاب سے نکالا تھا، حتیٰ کہ کشمیری نوجوانوں نے بھی ہندوستان کے حق میں نعرے لگا کر فوج کی ستائش کی تھی ، لیکن ابھی علیحدگی پسندوں کے اثر میں وہ ہماری فوج کو پتھر مارتے ہیں جو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیردہلی کے ان بے ایمان اور سازشی لیڈروں کی پیداوار ہے جنہوں نے کشمیر کا اقتدار غلط ہاتھوںمیں سونپ دیا تھا اور ابھی بھی کچھ لیڈر ایسے ہیں جو اسی پرانی روش پر چل رہے ہیں، وہ دہلی میں کچھ اور کہتے ہیں اور سرینگر پہنچ کر اس کے برعکس بیان بازی کرتے ہیں، وہ آزادی کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں، اگر انہیں آزادی چاہئے تو پاکستان چلے جانا چاہئے ۔ ملک نے ان علمائے دین کو بھی ہدف تنقید بنایا جو جنگجوئوں کو یہ بتاتے ہیں ’شہید ہونے کے بعد انہیں جنت مل جائے گی‘۔ اور جنت کے نام پر کچھ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی ایسے مولویوں کے جھانسے میں آجاتے ہیں ، اگر چہ یہ ایک مذہبی معاملہ ہے لیکن جنت ایسی چیز ہے جو کسی نے نہیں دیکھی ، اور جنہوں نے دیکھی وہ لوگوں کو بتانے کیلئے زندہ نہیں ہیں۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ صرف دو قسم کی جنت ہے ، ایک وہ جو بادشاہ جہانگیر نے کشمیر میں دیکھی تھی اور دوسری ایک سچا اور پکا مسلمان ہونے میں ۔ میں کشمیری نوجوانوں کو کہوں گا کہ وہ اس پہلی جنت کو بچائیں اور ایک مومن بن کر دوسری والی جنت حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ تشدد کی راہ ترک کرنے والے نوجوانوں کو ان کی انتظامیہ کی طرف سے باز آبادکاری پیکیج دیا جائے گا بشرطیکہ حریت ، پی ڈی پی اور این سی انہیں یہ لینے سے روک نہ لیں ۔ انہوں نے مین سٹریم جماعتوں کو دوغلی پالیسیاں ترک کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا سٹینڈ واضح کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کے گھر پر گئے تا کہ انہیں پنچایتی انتخابات میں شرکت کے لئے راضی کروں تا کہ جمہوریت کو زمینی سطح پر مضبوط بنایا جاسکے لیکن وہ نہیںمانے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?