Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

آر پار تجارت کی معطلی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 22, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
تقسیم ریاست کے 61سال بعد جب 2008میں پونچھ راولاکوٹ اور اوڑی سلام آباد سے تجارت کا سلسلہ بحال ہواتو اس فیصلے کو ہندوپاک کے درمیان اعتماد سازی کے ایک تاریخی اقدام کے طور پر دیکھاگیا جس سے نہ صرف دونوں ممالک میں اعتماد کی فضا بحال ہونے لگی تھی بلکہ جموں وکشمیر اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے کئی تاجروں کو بھی اپنا روزگار کمانے کاموقعہ نصیب ہوا۔ اگرچہ یہ تجارت کئی مرتبہ معطل ہوئی اور پھر بحال ہوئی جبکہ معاہدے کے تحت تجارتی لین دین میں شامل 21اشیاء میں بھی کٹوتی کردی گئی لیکن مجموعی طور پر یہ سلسلہ کسی نہ کسی طور پر جاری رہا مگر 19اپریل کو مرکزی حکومت نے اسے تاحکم ثانی معطل کرکے اپنے فیصلے کے حق میں پانچ بڑی وجوہات کی بھی وضاحت کی ۔مرکزی حکومت کا مانناہے کہ اس تجارت کی آڑ میں ملک دشمن عناصر اپنے مفادات کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں جس وجہ سے مجبوراًاسے معطل کرناپڑاہے ۔ وزارت داخلہ کی جموں وکشمیر امور کی ڈائریکٹر کی طرف سے جاری ہوئے وضاحتی بیان میں بتایاگیاہے تیسرے فریق کی اشیاء میں دراندازی، دہشت گردی کیلئے فنڈز کا چینل ،نشیلی ادویات کی تجارت، وادی میں جنگجوئوں کی مدد کیلئے ہتھیاروں کی سپلائی اور جعلی کرنسی حکومت ہندکیلئے تجارت کو معطل کرنے کی پانچ ٹھوس وجوہات ہیں۔تاہم اس فیصلے پر تجارتی اور سیاسی تنظیموں نے مرکز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیاہے ۔جہاں اس فیصلے کواین سی لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اعتماد سازی کے ایک عہد کے دفن ہونے سے تعبیر کیا وہیں پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اسے طعنہ آمیز اور بدقسمتی پر مبنی قرار دیا ۔اس سلسلے میں جموں کی سرکردہ تجارتی تنظیم جموں چیمبرنے وزیر داخلہ کو ایک مکتوب بھیج کر فیصلے کے خلاف برہمی کا اظہار کیاہے ۔چیمبر کے صدر نے اپنے مکتوب میں لکھاہے کہ ’’ہم اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ سیکورٹی نہ صرف حکومت بلکہ ہندوستان کے ہر ایک شہری اور نامساعد حالات کے شکار جموں وکشمیر کیلئے سب سے اہم مسئلہ ہے ،لیکن ہم آپ کے نوٹس میں یہ لاناچاہتے ہیں کہ تاجروں کو بغیر اطلاع دیئے اچانک سے تجارت معطل کرنے سے تاجروں کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا فیصلہ پر نظرثانی کی جائے‘‘۔ایسے ہی کروڑوں روپے کے مالی نقصانات کا اندیشہ کشمیر کے تاجروںنے بھی ظاہرکیا ہے جبکہ پونچھ اور اوڑی کے سینکڑوں تاجر اوران کے ساتھ اس عمل سے جڑے سینکڑوں نوجوانوں سے روزگار ہی چھن گیاہے ۔اگرچہ ریاست کے تجارتی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل ظاہر کئے جانے پر مرکزنے فیصلے پرسخت اقدامات کے بعد نظرثانی کا یقین دلایاہے لیکن فی الوقت ایسی صورتحال پائی جارہی ہے جو تاجروں کیلئے بہت بڑی پریشانی کا باعث ہے ۔ جن وجوہات کی مرکز کی طرف سے نشاندہی کی گئی ہے ، ان کے تدارک کیلئے تاجروں اور ریاستی سرکارکی طرف سے بارہا سکینر وں کی تنصیب اور دیگر اقدامات کی اپیل کی جاتی رہی ہے لیکن خود مرکزی سطح پر ہی اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیاگیا ۔ تجارت کی معطلی سے بہتر ان خدشات کودور کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت تھی جو وزارت داخلہ کی جانب سے ظاہر کئے گئے ہیں ۔امید کی جانی چاہئے کہ اعتمادسازی کے طور پر شروع کی گئی تجارت کی یہ معطلی عارضی ثابت ہوگی اور مرکزی سرکار اس پر نہ صرف نظرثانی کرے گی بلکہ اس کی بحالی کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں گے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سری نگر پولیس نے ’یو اے پی اے ‘کے تحت 1.5 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب 7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ
تازہ ترین
جموں سرینگر شاہراہ پر چندرکوٹ میں یاترا گاڑیوں کو حادثہ پیش،تقریباً36یاتری زخمی
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?