آر ایس پور ہ میں امراض قلب پر طبی کیمپ کا اہتمام

 جموں //محکمہ صحت کی جانب سے آ رایس پورہ میںامرایض قلب پر ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مریضوں کی مفت جانچ کیساتھ ساتھ ان کو ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔امرایض قلب کے ماہر ڈاکٹر سشیل کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا طبی معائینہ کیا ۔اس طبی کیمپ کے دوران 300سے زائد مریضوں کی جانچ کی گئی ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر سشیل نے موجودہ دور میں قلبی امرایض کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سلسلہ میں مریضوں کو بیدار کرتے ہوئے ان کو احتیاطی تدبیروں کے بارے میں جانکاری فراہم کیں ۔انہوں نے کہاکہ اعداد وشمار کے مطابق ملک کے دیہی علا قوں میں امریض قلب کی شرح بڑھتی جارہی ہے جبکہ دیہی علا قوں سے سامنے آنے والے معاملات میں خواتین کی تعداد مردوں کے اعتبار سے کافی زیادہ ہے ۔انہوں نے مریضوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مختلف بیماریوں کی علا مت ظاہر ہوتے ہی طبی جانچ اور ڈاکٹروں کیساتھ مشورہ ضرور کریں ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا ۔