جموں//جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی ڈرون( کاپٹر) سرحد کے اس پار داخل ہوئے لیکن بی ایس ایف اہلکاروںکی فائرنگ کے بعد واپس چلے گئے ۔ بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی صبح بی ایس ایف اہلکاروں نے دو پاکستانی ڈرون کیمرہ پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ بھارتی حدود میں داخل ہوئے۔یہ واقعہ ارنیا آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر صبح ساڑھے چار سے پونے پانچ بجے کے درمیان پیش آیا۔ دو پاکستانی ڈرون کیمرہ کو مار گرانے کے لئے گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد دونوں ڈرونز واپس چلے گئے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ڈرونز نے واپسی سے قبل کچھ اسلحہ وغیرہ تو نہیں چھوڑا ہو۔
آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز
