آرین کالج میں ’سوائن فلو‘پرسمینار کا اہتمام

 جموں //آرین انسٹی چیوٹ آف نرسنگ کی طرف سے ’سوائن فلو ‘پر بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری پر وگرام کے دوران مقررین کی جانب سے سوائن فلو کی وجہ،اور اس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدیبروں کے بارے میں طلباء کو جانکاری فراہم کی گئی ۔اس سمینار میں سمیراتہ نرسنگ ہائوس راجپورہ کے ایم ڈی میڈیسن ڈاکٹر سرابھجیت سنگھ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر سربھجیت سنگھ نے سوائن فلو کے بارے میں جانکاری اور احتیاطی تدبیروں کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ اس کے ابتدائی دنوں میں تیز بخار ودیگر علامتیں سامنے آتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ طلباء کو چاہیے کہ وہ مذکورہ بیماری کے سلسلہ میں سماج میں زیادسے زیادہ بیداری پیدا کریں ۔اس موقعہ پر کالج طلباء کیساتھ ساتھ ڈائریکٹر آرین کالج پروفیسر بی ایس سدھوا ،ڈاکٹر رمن رانی گپتا ،ڈاکٹر سشیل کمار ودیگران بھی موجود تھے ۔