آرینز گروپ آف کالجزکا وفدہماچل پردیش کے گورنر سے ملاقی

 چندی گڑھ//آریئنز گروپ آف کالجز راج پورہ، نزدیک چندی گڑھ کے ایک وفد نے کل ہماچل پردیش کے گورنرراجندر وشواناتھ آرلیکرسے ملاقات کی ۔آرینز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے گورنر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائیسٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلباء کا سب سے پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔ زیادہ تر طلباء  بڑے تعلیمی اداروں میں پروفیشنل کورسز کی زیادہ فیس کا ڈھانچہ برداشت نہیں کر پاتے۔ کٹاریا نے مزید کہا کہ لیکن آرین ہماچل پردیش کے ضرورت مند اور مستحق طلباء  کے لیے پہلی پسند کے طور پر ابھرا ہے کیونکہ مختلف اسکالرشپ پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔ گورنر نے آرینز گروپ آف کالجز میں پیش کی جانے والی تمام طلباء کی فلاحی اسکیموں کو توجہ سے سنا اور انہوں نے آرینز کے اپنے دورے کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ 2007 میں قائم ہونے والا آرینس گروپ 8 مختلف کالج چلا رہا ہے جن میں انجینئرنگ، لاء ، مینجمنٹ، ایگریکلچر، نرسنگ، فارمیسی، ایجوکیشن وغیرہ شامل ہیں