سرینگر//پندرہ سے زائدکمپنیوں نے 21ستمبر سے آرینزگروپ آف کالجز راجپورہ چندی گڑھ میں منعقد ہونے والے 47ویں آرینزجاب میلے میں شرکت کی حامی بھرلی ہے۔ خواہشمند امیدوارآرینزکی سائٹ www.aryans.edu.in پرربطہ قائم کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ چیرمین آرینز گروپ نے کہا کہ ہزاروں فریشروں جوٹرائی سٹی اور دیگر مضافات کے ہیں ،نے پہلے ہی گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے بعد اس میلے میں شرکت کیلئے رجوع کیا ہے۔اس میلے کے دوران بی ٹیک۔ایم بی اے۔بی بی اے۔بی سی اے۔بی اے۔بی کام ۔ایم ٹیک۔ڈپلوما۔آئی ٹی آئی وغیرہ زمروں کے امیدواروں کیلئے نوکریوں کے مواقع ہیں۔کٹاریہ نے مزید کہا کہ آرینز کی کوشش ہے کہ صف اول کی کمپنیاں اس یک روزہ میلہ میں شرکت کرکے زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو نوکریوں کیلئے منتخب کریں۔شر رام پینلزپرائیویٹ لمیٹڈ،ایکزم اینٹر پرائزس،ٹیلی پرفارمرس انڈیا،لیوم انٹرنیشنل،آٹوڈیسک،سی آئی این آئی ایف ٹیکنالوجیزلمیٹڈ،ٹرانس انڈیا فائنانشل سروسز،سسٹمیکس انفوسز،فوبس سالویشنز،زرگوسافٹ ٹیکنالوجیز،کپوریاٹیکنالوجیزوغیرہ آینزمیں آرہے ہیں اور امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ریزیومزکی دس کاپیاں اور پاسپورٹ سائز فوٹو اپنے ساتھ رکھیں۔
آرینزکا41واںجاب میلہ21ستمبر سے
