آرچی ٹیکچر طلاب و فیکلٹی نے ویشنو دیوی یونیورسٹی کا نام روشن کیا

جموں //شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے آرچیٹکچر اینڈ لینڈ سکیپ ڈیزائن کے طلاب اور فیکلٹی نے حال ہی میںIIT's کی جانب سے NPTEL کے اعلان شدہ نتائج میں سکول اور SMVDU کا نام دوبارہ روشن کیا ۔یونیورسٹی کے 2فیکلٹی ممبروں اور 7 طلاب کو 8ہفتوں کے کورس میں سخت ترین آن لائن ایسانمنٹ میں تمام طلاب یعنی کہ زینب بٹ، سونم اگروال، آنچل تھامن ، سادیہ طارق، ریا چودھری، نمن الاوادی اور محمد حسین نے شاندار کامیابی حاصل کی۔دونوں فیکلٹی ممبران سورو دتہ اور انوپ شرما نے 90فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرکے سنہرے حروف سے کامیابی حاصل کی۔یونیورسٹی کے وائس چاسلر نے اس کامیابی پر سکول کے ڈین اور سربراہ کو مبارک باد دی۔ آرچیٹکچر اینڈ لینڈ سکیپ ڈیزائن کے دیگر طلاب اور فیکلٹی ممبران نے ایوارڈ حاصل کرنے والوںکو مبارک باد دی۔