سرینگر //شمسی توانائی پر چلنے والا شکارہ بنانے کے بعد آرین گروپ آف کالجز چندی گھڑ کے طلاب نے کشمیر وادی کے جھیل ڈل کی سیر کو آنے والے سیاحوں کو راحت پہنچانے کیلئے شکارہ ایپ متعارف کی ہے۔یہ ایپ کالج کے 8کشمیری طلاب نے انتھک محنت کے بعد تیار کی ہے ۔آرین گروپ آف کالجز کی جانب سے سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE)کے چیئرمین پروفیسر انیل شاش ربدے نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے طلاب سے مخاطب ہو کر اُن کے کام کی سراہنا کی۔ڈائریکٹر پی ایم ایس ایس ایس من پریت سنگھ تقریب کے موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق جسٹس مظفر جان جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے علاوہ ڈاکٹر اجیت انگرال سابق نوڈل افسر پی ایم ایس ایس ایس جموں وکشمیر نے مہمان زی وقار کے حیثیت سے تقریب میں حصہ لیا ۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر انش کٹاریہ نے انجام دی ۔کالج کے طلاب نے بتایا کہ اس ایپ کو بنانے کا مقصد کشمیر کی معروف جھیل ڈل کی سیر کو آنے والے سیاحوں کو راحت پہنچانا ہے تاکہ وہ کسی بھی جگہ سے اس ایپ کے ذریعے شکارہ کی بکنگ کر اسکیں ۔اُس پروجیکٹ پر کام کرنے والے طلاب کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے من پریت سنگھ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ واقعی تعریف کے قابل ہے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایم ایس ایس ایک بڑی سکالر شپ سکیم ہے جس سے اعلی تعلیم کو بڑھاوا دیا جا تا ہے اور اس سکیم کے تحت ہزاروں کشمیری طلاب ملک کی مختلف ریاستوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔انہوں نے اس دوران آرین گروپ آف کالجز کے کام کی سراہنا کی اور کہا کہ کالج کے طلاب کی محنت اور لگن سے انہیں انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔ آرین کے چیئرمین ڈاکٹر انش کٹاریہ نے طلباء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کالج کے طلاب کو ایک موقعہ فراہم کرتے ہوئے جھیل ڈل کی گھاٹ نمبر ایک سے لیکر 20 تک موجود شکاروں کی تفصیل فراہم کی گئی تھی جو اب اس ایپ میں دستیاب ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کالج کے طلاب نے اس سے قبل بھی دس کے قریب ایپ تیار کی ہیں جن سے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔سابق ہائیکورٹ جموں وکشمیر کے جج مظفر جان نے اس موقعہ پر کشمیر کے طلاب کی سراہنا کی اور اُن پر زور دیا کہ وہ نہ صرف یہاں سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے ایپ تیار کریں بلکہ بیرون ریاستوں کے لوگوں کو اپنی کوششوں کے ذرئع یہاں لانے کیلئے بھی کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک ایسی جگہ ہے جسے جنت بے نظیر کہا جاتا ہے اور کشمیر جیسی خوبصورتی اور کہیں موجود نہیں ہے ۔شکارہ ایسوسی ایشن کے صدر نے طلاب سے کہا کہ اُن کا پورا تعاون طلاب کے ساتھ رہے گا ۔انہوں نے طلاب پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے متعلق نیشنل میڈیا پر ہو رہے منفی پروپیگنڈے کو بھی روکنے کیلئے کام کریں ۔اس دوران طلاب نے نئی متعارف کی گئی ایپ کے متعلق کہا کہ یہ انڈرائڈ ایپ 1.4ورجن اور 6.61ایم بی کی ہے اور کوئی بھی کسی بھی جگہ سے اپنے انڈرائڈ فون سے اسے ڈائون لوڈ کر کے شکارہ کی بلنگ کر سکتا ہے اور یہ ایپ موبائل کے پلے سٹور سے آسانی سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔ashttps://play.google.com/store/apps/details?id=com.arya ns.dallake ۔