آذربائیجان پر ٹماٹر کی درآمد پر عائد پابندی ہٹائے گا روس

ماسکو// روس ٹماٹر کی درآمد کے پیش نظر آذربائیجان پر عائد پابندیوں کو ہٹائے گا اور یکم جنوری سے آذربائیجان کے 15 کاشتکاروں سے ٹماٹر برآمد کرنے کی اجازت دے گا۔روس کی زرعی سیکورٹی نگران تنظیم نے منگل کے روز کہا ہے کہ روس یکم جنوری سے آذربائیجان سے ٹماٹر کی درآمد پر عائد پابندیاں ہٹائے گا اور آذربائیجان کے 15 کاشتکار روس کو ٹماٹر برآمد کرسکیں گے۔دراصل روس نے 10 دسمبر کو آذربائیجان سے ٹماٹر اور سیب کی درآمد پر اس لئے پابندی عائد کی تھی کیونکہ جن جگہوں پر ان کی کاشت کی جاتی تھی وہ زمین کیڑوں سے متاثر تھی اور اس سے ملک میں فصل کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔