Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

آخری اورتیسرا ونڈے آج | ہندوستان کلین سویپ سے بچنے کیلئے میدان میں اُترے گا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 23, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
کیپ ٹاؤن/(یو این آئی)/ہندوستانی کرکٹ ٹیم جو پہلے ہی سیریز میں صفر۔دو سے پیچھے ہے اب اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں کلین سویپ سے بچنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ ہندوستان نے اس دورے میں اچھی شروعات کی اور پہلا ٹیسٹ جیتا لیکن اس کے بعد سے اسے مسلسل چار میچ ہارے اور ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز دونوں گنوا دی۔ ہندوستانی کپتان لوکیش راہول کا ماننا ہے کہ ٹیم نے غلطیاں کیں اور اس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑا۔ لیکن ہمیں چیلنجز پسند ہیں اور ہم اگلے میچ میں جیت کے ساتھ گھر جانا چاہیں گے ۔ہندوستان نے دوسرے میچ میں 287 رنز کا اچھا اسکور بنایا تھا لیکن گیند بازوں نے مایوس کیا اور وہ اس مضبوط اسکور کا بھی دفاع نہ کر سکے ۔ ہندوستان کے گیندبازنئی گیند سے وکٹیں نہیں لے پا رہے ہیں جب کہ اسپنرز بھی درمیانی اوورز میں کچھ نہیں کرسکے ۔جسپریت بمراہ ٹیسٹ کرکٹ اور محدود اوورز دونوں میں ورلڈ کلاس گیند باز ہیں۔ تاہم، پچھلے دو سال میں، ون ڈے کرکٹ میں نئی گیند کے ساتھ ان کی گیندبازی میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے ۔ 2019 ورلڈ کپ کے بعد 11 اننگز میں انہوں نے پاور پلے کے 43 اوورز میں صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔ اس عرصے کے دوران بھونیشور کمار کا ریکارڈ بھی خاص نہیں رہا ہے – انہوں نے پاور پلے میں 41 اوور کئے ہیں اور ان کے نام صرف تین وکٹیں ہیں۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستان پہلے 10 اوورز میں گیند بازی کرتے ہوئے سب سے کمزور ٹیم کیوں رہی ہے ۔ پچھلے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے ، ہندوستان نے 23 ون ڈے میچوں میں صرف 10 پاور پلے وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس دوران، ان کی اکانومی ریٹ (5.74) کسی بھی ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے اور 132.10 کا اوسط تو اگلے نمبر پر آنے والے زمبابوے 63.45) سے دوہرے سے بھی زیادہ ہے ۔ 288 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے پہلے دس اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنائے ۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ پچ دوسری اننگز میں بلے بازی کے لیے مشکل ہو گی لیکن انہوں نے 2017 کے بعد اپنے سب سے بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا۔نئی گیند کے ساتھ پریشانی کے علاوہ، ہندوستان کو اس سیریز میں اپنی پلیئنگ الیون میں وکٹ لینے والے تیسرے تیزگیندباز کی سب سے زیادہ کمی محسوس ہوئی ہے ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مراکز اب موت کے پھندے بن امداد کے متلاشی 6 افراد سمیت مزید 23 فلسطینی جاں بحق
بین الاقوامی
قطر میں جنگ بندی مذاکرات حماس کاجواب جمعہ تک متوقع
بین الاقوامی
یورپ شدیدگرمی کی لپیٹ میں ۔8ہلاکتیں، ہنگامی انتباہات جاری ،جوہری ری ایکٹر بند کردئے گئے
بین الاقوامی
انڈونیشیا میں جہازغرقاب ۔4اموات،38لاپتہ
بین الاقوامی

Related

سپورٹس

اردن کا اسرائیل کے خلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار

July 2, 2025
سپورٹس

آٹھ مرتبہ بھارت کیسری کا خطاب حاصل کرنے والی فری اسٹائل ریسلر دیویا ککران

July 2, 2025
سپورٹس

کلب ورلڈ کپ جووینٹس کو ہرا کر رئیل میڈرڈ کوارٹر فائنل میں

July 2, 2025
سپورٹس

’چمپئنز لیگ ٹی-20‘ نئے نام کے ساتھ پھر ہونے والی ہے شروع ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں کا ہوگا آمنا سامنا!

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?