عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نےآج یعنی 25جولائی کو منعقد ہونے والے سالانہ (پرائیویٹ)/بائی انیول 2026کے کلاس 11(ایچ ایس پی-1) کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں علیحدہ طور پر کیا جائے گا۔تاہم نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر اسٹیٹ اوپن اسکول (جے کے ایس او ایس) کلاس 12کے امتحانات پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ یہ امتحانات جموں، سرینگر، لیہہ اور کرگل کے امتحانی مراکز پر مقررہ تاریخوں پر ہی لیے جائیں گے۔