سرینگر/ نیشنل کانفرنس نے ڈوگر بستی سولنہ میں آگ کی ہولناک واردات میں ماں اور 6سالہ بچے کے لقمہ اجل بن جانے اور 6رہائشی مکانوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے اور رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے بٹہ مالو نے عرفان احمد شاہ نے جائے وقوع پر جاکر متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور لقمہ اجل بنے ماں اور بیٹے کے پسماندگان کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ عرفان احمد شاہ نے ضلع انتظامیہ سرینگر کے اعلیٰ حکام کیساتھ رابطہ کیا اور انہیں متاثرین کی فوری امدادکاری اور بازآبادکاری کی اپیل کی۔ دریں اثناء پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر(کونسلر سولنہ) نے ڈوگر بستی سولنہ جاکر متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور نقصان کا جائزہ لیا۔ سلمان علی ساگر نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اُن کی ہرممکن مدد کے علاوہ بازآبادکاری کے کیسوں کی فوری تکمیل کیلئے بذات خو د کوششوں کرینگے۔
ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے:الطاف بخاری
سرینگر//اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے آتشزدگی کے واقعہ کوکو بدقسمت آمیز قرار دیتے ہوئے کہا’’آگ واردات انتہائی دل سوز ہے جس میں دو جانیں تلف ہوئیں، میں متاثرہ کنبوں کے ساتھ دُکھ کی اِس گھڑی میں دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اِس دلدوز سانحہ میں قیمتیں جانیں کھوئیں اور مرحومین کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔انہوں نے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرین میں معاوضہ کی تقسیم کاری ناگزیر ہے اور حکومت کو چاہئے کہ فوری ریلیف ٹیمیں جائے واردات پر روانہ کی جائیں۔اپنی پارٹی ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ نے مطالبہ کیاکہ’’ضلع انتظامیہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ شبانہ واقعہ کی تحقیقات کرے تاکہ حقیقت کا پتہ لگایاجاسکے، البتہ اس دوران ضروری ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ کنبوںکیلئے مناسب عارضی رہائش کا اہتمام کیاجائے۔