سرینگر//مقامی لوگوں کی مانگ کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کل نالہ امیر خان واٹر چینل کا دورہ کیا اور اس کی موجودہ حالت کاجائز لیا۔ترقیاتی کمشنر نے ندی کی ناگفتہ بہہ حالت پر افسوس کا اظہار کیا اور لائوڈا پر اس کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ جھیل ڈل سے نکلنے والا کوڑا کرکٹ کسی بھی صورت میں نالہ امیر خان میں نہیں ڈالاجانا چاہیے اوراس مقصد کے لئے لائوڈا اورایس ایم سی کے درمیان مناسب تال میل قائم رہنا چاہیے ۔ترقیاتی کمشنر نے ندی کے کناروں پر ناجائز تعمیرات اورتجاوزات کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ مال آفیسران کو فوری طور جانچ کرنے اور حقائق کاپتہ لگانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے اپیل کی وہ گھروں سے نکلنے والا کوڑا کرکٹ ندی نالوں کی نذرنہ کریں۔انہوںنے کہا کہ آبی ذخائر قوم کاایک اہم اثاثہ ہیں اور ان کے تحفظ کے لئے اجتماعی اورانفرادی کوشش کی جانی چاہیں۔