احمدآباد/انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کی نئی ٹیم احمدآباد ‘ گجرات ٹائٹنس’ کے نام سے جانی جائے گی۔ ٹیم انتظامیہ نے بدھ کے روز کپتان ہاردک پانڈیا اور ہیڈکوچ آشیش نہرا کی موجودگی میں ورچوئل طریقہ سے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام گجرات کی خوشحالی اور عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔ احمد آباد ٹیم کے مالک سی وی سی کیپٹل کے پارٹنر سدھارتھ پٹیل نے ایک بیان میں کہا، "ہم نیلامی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک بہترین ٹیم بنانے میں کامیاب ہوں گے ۔ ہم ایسے کھلاڑیوں کا گروپ چاہتے ہیں جو نہ صرف کرکٹ میں ماہر ہوں بلکہ کھیل کے 'ٹائٹن' بننے کے لیے بھی متاثر ہوں۔ ہم ہندوستان اور دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو اپنے کھیل سے اپنا بنانا چاہتے ہیں۔احمدآباد کی ٹیم کے مالک سی وی سی کیپٹل کے ساجھیدار سدھارتھ پٹیل نے ایک بیان میں کہا، ‘‘ ہم نیلامی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم ایک بہترین ٹیم کھڑی کرسکیں گے ۔ ہم ایسے کھلاڑیوں کا گروپ چاہتے ہیں جو نہ صرف کرکٹ میں صلاحیت رکھتا ہو، بلکہ اس کھیل کا ‘ٹائٹن ’ بننے کے لئے بھی پرجوش ہو۔ ہم اپنے کھیل سے ہندوستان اور دنیا بھر کے کرکٹ مداحوں کو اپنا بنانا چاہتے ہیں۔ احمدآباد کی ٹیم نے مقامی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو کپتان منتخب کیا ہے جبکہ راشد خان اور شبھمن گل ٹیم کے دیگر کھلاڑی ہیں۔ وہیں وکرم سولنکی کو ٹیم کا کرکٹ ڈائرکٹر، آشیش نہرا کو ہیڈکوچ اور گیری کرسٹن کو مینٹر اور بلے بازی کوچ بنایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس بار آئی پی ایل میں دو نئی ٹیمیں لکھنؤ اور احمد آباد حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے پہلے لکھنؤ نے اپنی ٹیم کا نام 'لکھنؤ سپر جائنٹس' رکھا تھا۔(یواین آئی)