آئی پی ایل نیلامی:کے کے آر نے کشمیر کے تیز گیند باز راسخ سلام کو20لاکھ میں خریدا

 
سری نگر//کشمیر کے نوجوان تیز گیند باز راسخ سلام کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلورو میں جاری انڈین پریمیئر لیگ میگا نیلامی 2022میں اپنی ٹیم کے لیے دائیں بازو کے تیز گیند باز کے طور کرید لیا۔
 
راسخ جو پہلے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیل چکے ہیں کو کے کے آر نے 20لاکھ روپے میں خریدا۔
 
راسخ کولگام کے اشموجی علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر ہیں، جنہوں نے حال ہی میں عمر کے فرق کی وجہ سے دو سال کی پابندی کے بعد پیشہ ورانہ کرکٹ میں واپسی کی ہے۔
 
راسخ نے حال ہی میں جموں و کشمیر انڈر 25ٹیم کے لیے کھیلا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم، وہ ابھی بھی جموں و کشمیر رنجی ٹرافی کی ٹیم سے باہر رہ گئے تھے۔
 
اپنی دو سالہ پابندی کے دوران، راسخ نے ممبئی میں ممبئی انڈینز اکیڈمی میں تربیت حاصل کی۔