گول//یوں تو پورے سب ڈویژن گول میں محکمہ تعمیرت عامہ کے تحت تمام سڑکوں کی حالت ابتر ہے لیکن قریباً دو میٹر اہم سڑک جو آئی ٹی آئی اور عارضی ڈگری کالج کو جاتی ہے لیکن محکمہ پانچ سال سے اس سڑک کی حالت کو بہتر کرنے میں ناکام ہوا ہے ۔ اگر چہ دوسال قبل اس سڑک پر تار کول ڈالنے کے لئے ٹھیکیدار نے تارکول کے ڈرم اور اس سڑک پر باجری بھی بچھائی تھی لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا ء پر اس کو تار کول نہیں ڈالا گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ نے اس سڑک کی تعمیر کو پسِ پشت ڈال دیا ہے اور یہاں تمام سڑکوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ اتنا بڑا محکمہ جہاں صرف دو سو میٹر سڑک کی حالت بہتر کرنے میں ناکام ہے وہیں باقی سڑکوں کی حالت کیا ہو گی ۔ گزشتہ ماہ محکمہ تعمیرات عامہ نے اگر چہ ایک خط کے جواب میں کہا تھا کہ تمام سڑکوں پر مشینری اور نفری بھیج دی ہے اور نالیوں کے ساتھ ساتھ کھڈوں وغیرہ کو بھر دیا جائے گا لیکن زمینی سطح پر کچھ نہیں ہے وہ صرف ایک کاغذ کے ٹکڑے پر ہی حکم نامہ کے بدلے ایک جواب تھا ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ محکمہ کو چاہئے کہ وہ صرف کاغذی کاروائی کی طرف دھیان نہ دیں بلکہ زمینی سطح پر سڑکوں کی حالت کی طرف دھیان دیا جائے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے مطالبہ کیا کہ کم از کم اس دو سو میٹر سڑک کی حالت کو ہی بہتر بنایا جائے اس سڑک پر نہ صرف آئی ٹی آئی ، ڈگری کالج کے طلباء ، اسٹاف سفر کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ آنے والے علاقے کے لوگ بھی اسی سڑک سے آتے جاتے رہتے ہیں ۔