دبئی/آئی سی سی نے سال کی ٹوئنٹی20ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے لئے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں محمد رضوان کو وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی ٹیم انڈیا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ ٹیم میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، میچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوز ہیزل ووڈ، وینیندو ہسارنگا ،مستفیض الرحمن اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔