واشنگٹن// انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل 18 سے 22 جون تک لارڈز لندن میں شیڈول ہے، وینیو کی تبدیلی کا اعلان جلد ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کوویڈ 19 کی وجہ سے فائنل لندن سے ساوتھمپٹن منتقل کرے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گراونڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت کے سبب فائنل ساوتھمپٹن میں ہوگا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔