آئی جی پی جموں نے کشتواڑ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//جموں زون کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) ، مکیش سنگھ نے اتوار کے روز کشتواڑ کا دورہ کیا اور عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پہاڑی ضلع میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔آئی جی پی نے ضلعی پولیس لائنز میں اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (تفتیشی افسروں اور تفتیشی افسران سمیت) تمام نگران افسران کے ساتھ کشتواڑ پولیس کی جرائم کی پوزیشن اور مجموعی طور پر کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ، ڈوڈہ کشتواڑ ۔ رام بن رینج عبد الجبار اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کشتواڑ شفقت حسین کے ہمراہ آئی جی پی نے مڑواہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی صورتحال اور انسداد عسکریت پسندی آپریشنزکی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ نہوں نے مقامی پولیس کے انسداد شورش ونگ( اسپیشل آپریشن گروپ) کے اہلکاروں کے ساتھ "دربار" (میٹنگ) بھی کی۔آئی جی پی نے سناتن دھرم اور مجلس شوریٰ کشتواڑ کے مذہبی سربراہان سے بھی بات چیت کی اور ان سے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کی مدد کرنے کو کہا۔ترجمان نے کہا کہ انہوں نے دونوں کمیونٹیز کے مسائل کی سماعت کی اور کم سے کم وقت میں شکایات کے ازالے کا وعدہ کیا۔ دونوں کمیونٹیز کے اراکین نے آئی جی پی کو یقین دلایا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، امن اور یکجہتی کے لئے کام کریں گے۔ بعدازاں پولیس کے کچھ عہدیداروں کو بھی جنہیں ڈی جی پی کے تعریفی تمغہ دیا گیا ،کو آئی جی پی نے سجایا۔