جموں//ہیلتھ ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن کی جانب سے آئی اے ایس منتخب ایس ہر ویندر سنگھ کی عزت افزائی کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں تمام سیاسی و سماجی تنظیموںنے شرکت کی اور ہرویندر سنگھ کے کاوشوں کی سراہنا کی۔اس موقعہ پر نامور سماجی کارکن و گاندھیائی ڈاکٹر اسی پی ورما پدم شری نے بچوں کی کامیابی میں والدین کے رول کی سراہنا کی اور انہیں اپنے بچوں کو صیح سمت میں لگانے کی تلقین کی۔اس موقعہ پر صحافی سہیل کاظمی نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی نچلی سطح سے دیکھ بھال کریں۔ منتخب آئی اے ایس ہرویندر سنگھ نے کہا کہاُس نے آئی اے ایس کی تیاری کے دوران گاندھی کا مطالعہ کیا ۔اس ے اپنی کامیابی کا سہرہ اپنے والدین کے سر باندھا ۔اس سے قبل شرکا نے ایس ہرویندر سنگھ کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقعہ پر ایس رویندر سنگھ ،کرونیش گپتا، شریاں جین ، بلدیو سنگھ و، ایس بکرم سنگھ ، اجے گپتا، کلونت سنگھ ،دھیرج سنگھ ،وریم سنگھ ، رشپال سنگھ دیگران بھی موجود تھے۔