اوڑی/شمالی قصبہ اوڑی کے ماچھی کرنڈ نامی گائوں میں جمعرات شام دیر گئے کم و بیش 25 کنبے علاقے میں ایک بڑا چٹان کھسکنے کے بعد محفوظ جگہوں پر منتقل ہو گئے جبکہ 3 رہائشی مکانوں کو زمین کھسکنے سے نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران قصبہ اوڑی کے ماچھی کرنڈ گائوںمیں ایک بڑا چٹان کھسکنے کی وجہ سے 25 کنبے اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ علاقے میں محمد ایوب جنجوا، محمد صدیق جنجوا اور عبدل قیوم جنجوا کے رہائشی مکانوں کو زمین کھسکنے سے دراڑیں پڑگئی ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اوڑی انتظامیہ کا کوئی بھی آفیسر ابھی تک جائے موقع پر نہیں پہنچا ہے۔