جموں//مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی حیدرآباد اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات 12؍ ستمبر کو ہوں گے۔ یہاں جاری پریس بیان میں چیف ریٹرننگ آفیسر پروفیسر نجم الحسن‘کے بموجب رائے دہی صبح 9 تا ایک بجے دن ہو گی اور 2 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا۔ اسی شام نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ صدر کے عہدہ کے لیے محمد عادل اور عطا اللہ نیازی جبکہ نائب صدر کے لیے محمد حسام اور عبداللہ عاصم، سکریٹری کے لیے محمد فیاض احمد اور نہال احمد؛ خازن کے لیے آصف نیاز اور محمد فیصل انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اسکولوں اور کالجوں کے ایگزیکیٹو ممبرس کے لیے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔جوائنٹ سکریٹری کے لیے صرف ایک ہی امیدوار الیزا فاطمہ میدان میں ہے۔ حلف برداری تقریب 15؍ستمبر کو 3:30 بجے دن ہوگی۔ منتخبہ یونین تعلیمی سال 2017-18 کے دوران کارکرد رہے گی۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔