اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی میں قائم گورنمنٹ ڈگری کالج میں پرنسپل کی کْرسی ایک سال سے خالی پڑی ہے جسکی وجہ سے کالج میں تعلیمی نظام متا ثر ہو کر رہ گیا ہے۔ڈگری کالج اوڑی میں زیر تعلیم طلبہ کے ایک وفد نے گزشتہ روز جموں و کشمیر سٹوڈنٹس مومنٹ کے نمائندوں سے ملاقات کی اور کالج میں پیش آرہے مشکلات سے اْنہیں آگاہ کیا۔وفد نے مومنٹ سے گزارش کی کہ اْن کے مسائل حکام کے ساتھاٹھائے جائیں۔کالج میں زیر تعلیم طالب علموں کا کہنا ہے کہ ڈگری کالج اوڑی گزشتہ ایک سال سے بغیر پرنسپل کے ہے اور حکام کالج میں پرنسپل تعینات کرنے میں ابھی تک ناکام ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈگری کالج اوڑی میں سبھی مضامین بھی نہیں پڑھائے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور روزانہ ڈگری کالج بارہمولہ جانا یا پھر وہاں رکنا نا مکمن ہے۔طلا ب نے مطالبہ کیا کہ ڈگری کالج اوڑی میں کامرس اور فزیکل ایجوکیشن مضامین بھی پڑھائے جائیں۔
اوڑی ڈگری کالج میں پرنسپل کی کرسی ایک سال سے خالی
