ظفر اقبال
اوڑی/ اوڑی میں کل ایک نوجوان کی لاش ملی جو گذشتہ کئی دنوں سے لاپتہ تھا۔ کچھ روز قبل ذہنی طور پر پریشان شخص طاہر اقبال خان ولد مرحوم محمد اقبال خان، عمر 28 سال، ساکن کیچنہ، بجہامہ اوڑی گھر سے بارہمولہ کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن واپس نہیں آیا تھا کہ کل اس کی نعش باگنہ علاقے سے برآمد ہوئی۔ اطلاع کے مطابق اس کی یہ نوجوان ایک پہاڑی سے گرا ہے۔اس حولے سے پولیس سٹیشن بجہامہ میں ایک گمشدگی رپوٹ بھی کی گئی تھی۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعش کو برآمد کر لیا ہے۔