اوڑی// اوڑی میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران نقب زنوں نے درجنوں الگ الگ وارداتوں میں لاکھوں روپے زیورات اور دیگر سازوسامان اڑانے میں کامیاب ہو گئے۔نقب زنوں نے 18اور 19 مارچ کی درمیانی رات کو نقب زنوں نے کلر گھر کوٹ اوڑی میں غلام حسن بٹ ولد اکبر بٹ کے گھر میں داخل ہونے کے بعد گھر میں موجود قریب 2 لاکھ روپے کے زیورات کے علاوہ دیگر سازوسامان اڑا لیا۔ اسی طرح 2 ہفتے قبل نقب زنی کی 2 الگ الگ وارداتوں میں لگامہ اوڑی میں رقید بیگم نامی خاتون کے گھر سے دن دہاڑے نقب زنوں نے لاکھوں روپے کے زیورات اور دیگر سامان اُڑا لیا اور اسی دوران چھوٹو لال شرما کے گھر سے بھی قیمتی سامان اُڑا لیا۔ اسی طرح نقب زنوں نے رواں سال 21 اور 22 جنوری کی درمیانی رات کوبلال آباد گھرکوٹ میں ایک پولیس اہلکار پرویز احمد بڈو کے گھر کی کھڑکیاں توڑ کر اند داخل ہوئے اور قریب 3 لاکھ کے زیورات اور نقدی 8 ہزار روپے کے علاوہ دیگر سامان اڑالیا۔ 18 اور 19 جنوری کو نقب زنوں نے مین مارکٹ اوڑی میں میں دکانوں کے شیشے اور دیواریں توڑ کر اشوک کمار ،محمد امین میراور محمد حنیف کی دوکانوں سے سازوسامان اڑا لیا۔