اوڑی میں مرغ نایاب | تاجروں پر مصنوعی قلت کا الزام

اوڑی//عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی اوڑی میں مرغ نہیں مل رہے ہیں۔ گزشتہ دس روز سے اکثر علاقوں میںمرغ نہیں مل رہے ہیں۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی مرغ فروشوں نے مصنوعی قلت پیدا کی ہے۔اس دوران مرغ فروشوںکا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے110فی کلو مرغ قیمت مقرر کی ہے لیکن اْنہیں خود 140 روپے میں ملتے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ دکاندار ذخیرہ اندوزی کر کے 150 روپئے فی کلو مرغ فروخت کرتے ہیں۔ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے بتایا کہ وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امور صارفین و تقسیم کاری بارہمولہ سے استفسار کریںگے۔