اوڑی// اوڑی میں آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان مکمل طور خاکسترہوا۔ محمد اسماعیل چیچی کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے چند ہی منٹوں میں مکان کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس واردات کے دوران مکان میں موجود گیس سلنڈرپھٹ گیا جس کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کرلی اور مکان مکمل طورخاکستر ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔