اوڑی// لائن آف کنٹرول پرحاجی پیر سیکٹر اوڑی میں40 کیمونٹی بینکروں کی تعمیر شروع ہورہی ہے۔ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اوڑی کنٹرول لائن پر کیمونٹی بینکر تعمیر کرنیکا کام محکمہ تعمیرات عامہ کو سونپا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتے میں 44 کیمونٹی بینکروں کی تعمیر کیلئے ٹینڈر نکالے گئے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کے باعث صرف چار بینکروں کیلئے ٹینڈر ڈالے گئے ہیں۔ایس ڈی ایم نے بتایا کہ محکمہ آر اینڈ بی نے ان بینکروں کے لئے گزشتہ ہفتے تازہ ٹینڈر جاری کئے ہیں جنہیں آج کھولا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بینکر اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں تعمیر کئے جائیں گے۔کمل کوٹ سیکٹر کیلئے مزید 40 کیمونٹی بینکروںکی مانگ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چرنڈہ،بٹگراں،ہتھ لنگا،موٹھل،صورہ، سلی کوٹ،بلکوٹ، تھاجل،تلواڑی، کمل کوٹ، دردکوٹ،گوہالن، گوالتہ وغیرہ دیہات گولہ باری سے سب سے متاثر ہوتے ہیں۔