اوڑی/ اوڑی میں آگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے 5افراد میں ایک اور شہری دم توڑ بیٹھااور مہلوکین کی تعداد 2پہنچ گئی ہے۔7 فروری کو سلطان ڈھکی اوڑی میں گھاس میں آگ لگنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں 25 سالہ ساجداحمد ولد عبدالرزاق شیخ حادثہ کے دوسرے روز ایس ایچ ایم ایس اسپتال سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا تھا جبکہ اتوار کو 35 سالہ واحد احمد خان بھی زخموں کی تاب نہ لاکر ایس ایچ ایم ایس سرینگر اسپتال میں فوت ہو گیا اور اسکی ماں روشی بیگم اور والد عبدالرشید خان ابھی بھی سرینگر کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ 7 فروری کو اوڑی کے سلطان ڈھکی نامی گاوں میں اس وقت ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جب یہ نزدیکی علاقہ تھالہ سے گھاس کی ڈھلائی کر رہے تھے اور سوکھی گھاس میں اچانک آگ لگی اور پورے علاقے میں پھیل گی تھی۔