اننت ناگ//عارف بلوچ//اننت ناگ میں مہنگے داموں اینٹ فروخت کرنے کی شکایت پر انتظامیہ نے تین اینٹ بٹھو کوسربمہرکرکے قصورواروں سے 7لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر غلام حسن نے ضلع ترقیاتی کمشنرکی ہدایت پرکئی اینٹ بٹھو ں کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے کئی بٹھ مالکان کو سرکار کی طرف سے مقرر نرخوں سے زیادہ قیمت پر اینٹ فروخت کرتے ہوئے پایا۔انہوں نے اُن کے خلاف موقعہ پر ہی کارروائی کرتے ہوئے تین اینٹ بٹھوں کو سربمہرکرکے قصورواروں سے سات لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا۔اس دوران ضلع انتظامیہ نے اینٹ بٹھ مالکان کوہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری نرخوں پر ہی اینٹ فروخت کریں۔قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ نے 3000درجہ اول کی اینٹوں کی قیمت 21000روپے مقرر کی ہے ۔
اونچے داموں اینٹیں فروخت کرنے کاشاخسانہ
