اونتی پورہ//جموں وکشمیر پولیس نے اونتی پورہ کے جنگلاتی علاقے سے دھماکہ خیز مواد کاایک بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا 42 آر آر اور سی آر ایف کی 130 ویں بٹالین کے ساتھ مل کر اونتی پورہ کے گڈکھل نامی گائوں کے مضافاتی جنگل میں قائم محکمہ کے جنگلات کی ایک نرسری میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔تلاشی کے دوران ، دھماکہ خیز مواد پر مشتمل 2 ڈمپس برآمد ہوئے جو 250 لیٹر کے 2 پلاسٹک ٹینکوں میں زیر زمین چھپے ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ ایک پلاسٹک کے ٹینک میں 416 اونچی دھماکہ خیز جلیٹن سٹیکس چھپائے رکھی گئی تھیں جبکہ دوسرے ٹینک سے 50 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔پولیس ترجمان نے بتایاکہ بم ڈسپوزل اسکارڈ نے موقع پر ہی ڈیٹونیٹرس کو تباہ کردیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایف آئی آرزیرنمبر126/2020تحت غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے روشنی میں کیس درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کی گئی ۔