سید اعجاز
اونتی پورہ //اونتی پورہ پولیس نے خیر سگالی پروگرام کے زیراہتمام ژرالی گنڈ میں T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی اعجاز احمد زرگر جبکہ تقریب پرڈی وائی ایس ڈی اے آر کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ ZCC گلزار پورہ بمقابلہ رینزی پورہ رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔ایس ایس پی نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد میں پیش پیش ہے کیونکہ یہ نوجوانوں میں مثبت توانائی اور مسابقتی جذبہ، اچھی صحت اور فرد کو منفی قوتوں سے دور رکھتی ہے۔