ترال //چندہارہ پانپور میں اونتی پورہ پولیس نے فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ میںپلوامہ سے 27اور سرینگر و بڈگام اضلاع سے کچھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے حبہ خاتون فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ کھیل کود سے نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکتا ہے ۔ ایس ایس پی کے ہمراہ ایس ڈی پی او پانپور اور ایس ایچ او پانپور تھے۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے کہاکہ ٹورنا منٹ میںہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی ۔لوگوں نے اونتی پورہ پولیس کی کاوشوں کی سراہنا کی۔