اونتی پورہ میں تیز ہواں سے تباہی

 ترال //سید اعجاز//راجپورہ اونتی پورہ میں سوموارکی علیٰ الصبح 5بجے تیز ہواو¿ں نے میوہ باغات کے ساتھ ساتھ کئی مکانوںکو نقصان پہنچا جبکہ ایک بیوہ کا کنبہ کھلے آسمان تلے آگیا۔راجپورہ چک میں ہوائیں اس قدر تیز تھےں کہ لوگ اپنے گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے۔تیز ہواﺅں سے ایک بیوہ جمیلہ بانو کے رہائشی مکان کی چھت کافی دور پہنچ گئی جبکہ مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔جمیلہ نے بتایا کہ اگر چہ افراد خانہ معجزاتی طور بچ نکلے تاہم وہ اس تباہی کے بعد بے گھر ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے سرکار سے خاتون کی مدد کی اپیل کی ہے جسکو آج تک ہر سرکار کی فلاحی اسکیم میںمستحق ہونے کے باوجود نظرانداز کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے تحصیلدار اونتی پورہ محمد یونس بنگرو نے علاقے میں کئی رہائشی مکانوں کے علاوہ دیگر نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا علاقے میں تقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے ایک ٹیم روانہ کی گئی ہے اوررپوٹ انتظامیہ کو سونپ ددی جائیگی۔