اونتی پورہ//فورسزنے اونتی پورہ اور پانپور میں قائم دو الگ الگ بنک شاخوں پراچانک چھاپہ ڈال کر گاہکوں کی تلاشی لی تاہم دونوں مقامات سے تلاشی کے بعد فورسز خالی ہاتھ لوٹ آئے ۔ قصبہ اونتی پورہ میں سوموار دن کے گیارہ بجے کے قریب جموں کشمیر بنک کی شاخ کو اچانک محاصرے میں لیا گیاجس کے بعد فورسز نے بنک میں جمع گاہلکوں کوبنک سے باہر جانے کے لئے کہا اور بنک کے اندرونی کمروں کی تلاشی لی ۔ ادھر فورسز نے پانپورکے درنگ بل علاقے کو سوموار کے روز اچانک محاصرے میں لے کر نزدیکی عمارتوں اور کچھ سرکاری دفاتر ،جن میں پنجانب نیشنل بنک اور تحصیل آفس بھی شامل ہے، کی تلاشی لی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں علاقوں میں فورسز کو کسی مشکوک حرکات کے بارے میں اطلاع ملی تھی ۔ تاہم دونوں مقامات سے کسی کی گرفتاری یا کوئی بھی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی۔