اونتی پورہ//اونتی پورہ میںجمعہ کے روزسڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک ہی گھر کے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک خاتون بری طرح زخمی ہوئی ۔ قصبہ اونتی پورہ میں جمعہ کے روز بعد دوپہرکلگام سے سرینگر کی طرف آرہی ایک ماروتی گاڑیزیر نمبر JK01P-2040 سیلانیوں سے بھری ٹمپوٹرولر کے ساتھ منطقی پٹرول پمپ کے نزدیک ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرئیور محمد امین بٹ ولد عبد السلام بٹ اور اسی کی چھ سالہ بھتیجی ذکرا داوود دخترداﺅد احمد بٹ ساکنہ منز گام نور آباد کلگام موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ گاڑی میں سوار جاں بحق بچی کی والدہ مسرت جان بری طرح زخمی ہوئی ہے پولیس ذرائع نے بتایا اگر چہ مزکورہ خاتوں کو پانپور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسکی نازک حالت دیکھ کراسے سرینگر منتقل کیا ہے جہاں اسکی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے دریں اثناءہتھ مولہ کپوارہ کے نزدےک اےک مو ٹرسائےکل زےر نمبریJK01L/8124 حادثے کا شکار ہوا جس کے نتےجے مےں اےک شخص عبدالمجےد ملک ولد دلاور ملک ساکن ہتمولہ زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کےلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال کپوارہ منتقل کےا ۔سڑک کے اےک حادثے مےںبانڈے اوڈی کے نزدےک اےک زےلو گاڑی زےر نمبری JK01R/0614 جسکو ڈرائےور غلام مصطفےٰ ولد جعفر شاہ ساکن بونےار چلا رہا تھا سڑک سے پھسل کر گہری کھائی مےں جا گری جس کے نتےجے مےں ڈرائےور اور گاڑی مےںسوار اےک جوان رشےد آہنگر ساکن نو شہرہ زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کےلئے سب ڈسڑ کٹ اسپتال اُوڑی منتقل کےا ۔