سرینگر// وادی میں پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل اور دو افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ میں چرسوں کے نزدیک سڑک حادثے میں ایک سنٹرو کار زیر نمبرJK 01M / 2671 جسے نثار احمد میر ساکن کدلہ بل چلا رہا تھا ، نے ایک راہگیر خاتون راجہ بیگم زوجہ غلام محی لدین وانی ساکن چرسو کو ٹکر مار کر شدید طور زخمی کر لیا ۔مذکورہ خاتون کو زخمی حالت میںعلاج و معالجہ کے لئے سیکمز صورہ منتقل کیاگیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ۔اونتی پورہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ ادھر اننت ناگ میں سڑک کے ایک حادثے میں برہ گم کے نزدیک ایک ویگنار کار زیری نمبری JK03E /3810 سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو طلبہ منظہہ گل دختر گل محمد وانی اور عظمی ٰجان دختر محمد یاسین شیخ زخمی ہوئے جن کو علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔