بارہمولہ//اولڈ بارہمولہ کرکٹ لیگ 2017 ، جس میں 32ٹیموں نے شرکت کی آج اختتام پذیر ہوئی۔اس لیگ کا اہتمام اولڈ ٹاون بارہمولہ کرکٹ ایس سی ایشن نے کیا تھا۔ فائنل میچ وکٹریا ریڈس اور بارہمولہ سپورٹس کے مابین کھیلا گیا۔ اس موقعہ پر سیکرٹری سپورٹس کونسل وحید الرحمان پرہ بھی موجود تھے۔کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سپورٹس کونسل خواہش مند کھلاڑیوں اور ٹیموں کی ہرسطح پر مدد کرے گی۔بعد میں سیکرٹری سپورٹس کونسل نے علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جنہوں نے کھیل کود کے حوالے سے انہیں درپیش مسائل کے بارے میں سیکرٹری کو جانکاری دی۔ سیکرٹری سپورٹس کونسل نے انہیں یقین دلایا کہ انہیں عنقریب کھیل کود کا ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا۔اس موقعہ اور لوگوں کے علاوہ سپورٹس کونسل کے دیگر حکام اور بارہمولہ سٹیڈیم کے انچارج مشتاق احمد بھی موجود تھے۔