جموں //محکمہ صحت جموں کی جانب سے ’اولڈایج ہوم ‘امپھلامیں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس طبی کیمپ کے دوران معززین کا طبی معائنہ کرنے کے علا وہ ان کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔امرئض قلب کے ماہر ڈاکٹر سشیل شرما کی قیادت میں لگا ئے گئے اس طبی کیمپ کے دوران ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے معززین کو ادویات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ موسم سرما کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر سشیل شرما نے کہاکہ نوجوانوں کے مقابلے میں بزرگوں میں مختلف بیماریوں کی شرح زیادہ ہو تی ہے جس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے بزرگوں کی لگا تار طبی جانچ اور ڈاکٹروں سے مشورے بھی لیتے رہیں تاکہ بیماریوں کا وقت پر علاج ممکن بنایا جا سکے ۔اس طبی کیمپ کے دوران معززین کا بلڈ پر یشر ،شوگر ،بی ایم آئی ،ای سی جی ودیگر ٹیسٹ کئے گئے ۔اس طبی کیمپ میں ڈاکٹر اروند کوہلی ،ڈاکٹر دانیشور کپور ودیگر ملازمین نے بھی شرکت کی ۔