پونچھ//شام لال ہاکی کلب پونچھ اور پاور ہاؤس ہاکی کلب پونچھ نے ہاکی جے اینڈ کے کے ماتحت ٹوکیو اولمپک 2020 میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کانسے کا تمغہ جیتنے پر پونچھ کے کھلاڑیوں اور کوچز میں مٹھائیاں تقسیم کی۔ اس دوران کھلاڑیوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی سخت محنت کریں گے اور ایک دن اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کوچز نے کھلاڑیوں کو اولمپک گیمز کے حال اور ماضی میں انڈین ہاکی پرفارمنس کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں محنت اور اعلیٰ سطح پر کھیلنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کیلئے یہ فخر کا موقع ہے۔انہوں ے کہا طویل عرصہ کے بعد ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد" کلب کے کوچ نے حوالہ دیا۔ کلبوں کے کوچز اور کھلاڑی بھی ویمن انڈیا ہاکی ٹیم کو برطانیہ کے خلاف ٹومررو برانز میڈل میچ کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔ اس پروگرام میں سپورٹس اسٹیڈیم پونچھ کا عملہ، پونچھ کے تجربہ کار کوچ اور سینئر ہاکی کھلاڑی شریک ہوئے۔