جنیوا(یو این آئی ) بین الاقوامی جمناسٹک فیڈریشن (ایف آئی جی ) نے جمعہ کو کہا کہ وہ باقی اولمپکس کوالیفائرس کو کورونا کا خطرہ ختم ہونے کے بعد دوبارہ طے کرے گا۔ٹوکیو اولمپکس کے لئے جمناسٹک میں 324 کوٹہ ہیں جس میں سے 75 فیصد پورے ہو چکے ہیں۔ باقی کوٹہ کے لئے کوالیفکیشن ایوینٹ بعد میں کرائے جائیں گے ۔ایف آئی جی ایگزیکٹو کمیٹی کی جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ ہوئی جس میں اولمپک کھیلوں کو جولائی 2021 تک ملتوی کرنے کے بعد رونما ہوئے اہم مسائل کو لے کر بحث کی گئی۔