گول//24فروری2018سے سرمائی تعطیلات کے بعد جہاں پوری ریاست میں سکول کھولے گئے وہیں زون گول ضلع رام بن میں کچھ ایسے بھی سکول ہیں جو آج29مارچ یعنی ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہونے کے باوجود اکثر تالا بند رہتے ہیں ۔لوگوں نے تک آکر چند روز قبل اس سکول کو تالا بند کر دیا اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری سکول سوہل محلہ جو اکثر بند رہتا ہے اور یہاں پر دو اساتذہ تعینات ہیں جن میں ایک اکثر گھر رہتا ہے اور ایک ہی سکول آتا ہے اور جس وجہ سے یہاں پر یہ سکول اکثر بند رہا اور لوگوں نے آج تنگ آکر سکول کو بند کیا اور اس سلسلے میں زیڈ ای او گول اور چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن کو مطلع کیا ۔ اس سلسلے میں زیڈ ای او گول نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ’’ ہاں اس طرح کی شکایت اُن کے پاس پہنچی ہے اور کل ہی میں خود اسکول کا معائینہ کرنے کے لئے جا رہا ہوں ‘‘ ۔ زیڈ ای او نے اس سلسلے میں ایک وجہ بتائو نوٹس بھی جاری کیا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں مقامی لوگوںنے ٹیلیفون کے ذریعے مطلع کیا اور اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن کو بھی مطلع کیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔