بارہمولہ//ٹنگمرگ علاقے میں اس وقت بھائی چارہ کی ایک تازہ مثال دیکھنے کو ملی جب ایک 85سالہ مقامی پنڈت خاتون دلاری بیگم زوجہ نرنجن ناتھ ساکن وسن کارہامہ اتوار کو فوت ہوگئیں ۔یہ خبر پھیلتے ہی علاقے کی مسلم آبادی ان کے گھر پہنچی اور لواحقین کی ڈھارس بندھائی ۔ اُن کی آخری رسوم میں لواحقین کے ساتھ ساتھ مقامی مسلمانوں کی ایک بھاری تعداد شریک ہوئی اور صدیوں پرانے بھائی چارے کی روایت کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا ۔