انگلینڈ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ

ایجبیسٹن/ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ایجبیسٹن ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس کے بعد کپتانوں نے غلطی سے ہاتھ ملا لیا ۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، برطانوی پیسر سٹورٹ براڈ 51 ہوم ٹیسٹ میچز کے بعد پہلی بار بینچ پر بیٹھیں گے، اس سے قبل وہ آخری مرتبہ انگلش ہوم سیزن میں 2012ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی ایجبیٹسن ٹیسٹ کا حصہ نہیں تھے- دوسری جانب کرونا وائرس بحران کے باعث بند دروازوں کے پیچھے بنا شائقین کے کھیلی جانے والی کرکٹ سیریزکے دوران خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا جائے گا،مصنوعی تماشائیوں کاشور اور میوزک چلانے کے حوالے سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ میں اتفاق ہوگیا ہے، بورڈ حکام کے مطابق مصنوعی شور لگانے کا مقصدکھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پہلے جیسا ماحول فراہم کرنا ہے جس کے لیے پرانے میچز کی آڈیوز کو استعمال کرنے کے لیے ایڈٹ کیا جا رہا ہے۔