سرینگر/وسطی کشمیر کے بڈگام میں جہاں آج صبح انڈین ایئر فورس کا ایک ایم۔17طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، سے مزید لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد سات پہنچ گئی ہے۔
یہ حادثہ گارینڈ کلان نامی گائوں میں پیش آیا۔
ایک عام شہری بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوگیا جو طیارہ گرتے وقت اس کی زد میں آگیا۔
مذکورہ شہری کی شناخت کفایت احمد گنائی ولد محمد رمضان گنائی کے طور ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ مرنے والوں میں طیارے کے دو پائلٹ بھی شامل ہیں۔
ایک پولیس آفیسر نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ کہ مرنے والوں میں دو پائلٹ اور ایک شہری شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ وہ انڈین ایئر فورس کے اہلکار تھے یا عام شہری۔