عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی ///ملک کا سب سے بڑا سکل ایونٹ انڈیا سکلز کمپنی ٹیشن 2024 نئی دہلی میں شروع ہونے والا ہے۔اس چار روزہ میلے میںزائد اَز 30 رِیاستوںاور یوٹیز کے 900 سے زیادہ طلبأ اور 400 صنعتی ماہرین حصہ لیں گے۔ یہ مقابلہ روایتی دستکاری سے لے کر جدید ٹیکنالوجی تک 61 سکلز پر مشتمل ہے۔ جموں و کشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن کے زیر اہتمام 8 اکیڈمک پارٹنر اِداروںجیسے یونیورسٹی آف کشمیر، سینٹرل یونیورسٹی جموں، این آئی ٹی سرینگر، این آئی ایف ٹی سرینگر، آئی ایچ ایم سرینگر، گورنمنٹ پولی ٹکنیک جموں، سی آئی آئی آئی ٹی جموں اور این آئی اِی ایل آئی ٹی میں مارچ 2024 ء میں منعقدہ یو ٹی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تقریباً 250 اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ یو ٹی سطح کے مقابلے کے فاتحین کو قومی مقابلے میں حصہ لینے کیلئے تعلیمی شراکت داروں کے ذریعے تربیت دی گئی۔جموںوکشمیر کے 18 منتخب اُمید واروں کا ایک دستہ آج نئی دہلی پہنچ گیا تاکہ15 سے 19 ؍مئی 2024 ء تک نئی دہلی میں بیوٹی تھراپی ،کلائوڈ کمپیوٹنگ ، سائبر سیکورٹی ، فیشن ٹیکنالوجی ، گرافک ڈیزائن ٹیکنالوجی، ویلڈ نگ ، کار پینٹری وغیرہ جیسے شعبوں میں اَپنی متنوع صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جاسکے۔سی این سی ٹریننگ سکل کا ایک اُمید وار بنگلور کے مقام پر حصہ لے رہا ہے۔جموں و کشمیر نے بھی 2018 ء اور 2021 ء میں حصہ لیا اور یوٹی کیلئے ایک انعام اور تمغے لے کر آئے۔یہ تقریب قوم کی تعمیر میں ہنر مندی اور دستکاری کا جشن مناتی ہے، ہنر مند نوجوانوں کو روایتی حدود سے بالاتر ہو کر خواب دیکھنے اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے بااِختیار بناتی ہے۔